17 جنوری، 2018، 11:26 AM

ترکی میں 5 صحافیوں کو دہشت گردی کے پروپیگنڈے کےالزام میں قید کی سزا

ترکی میں 5 صحافیوں کو دہشت گردی کے پروپیگنڈے کےالزام میں قید کی سزا

ترکی کے شہر استنبول کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے پروپیگنڈے کےالزام میں 5 صحافیوں کوجیل بھیجنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے پروپیگنڈے کےالزام میں 5 صحافیوں کوجیل بھیجنے کا حکم جاری کیا ہے۔ چار صحافیوں پر کردوں کے حامی اخبار کی مہم میں شامل ہونےکا الزام تھا۔ ترک میڈیا کے مطابق چاروں صحافیوں کو 18ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ کرد اخبار کے ایڈیٹر ان چیف کو 3 سال 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ترکی میں جیل بھیجے جانے والے صحافیوں کی تعداد 151 ہوگئی ہے۔

News ID 1878105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha